ہند افغانستان مل کر دہشت گردی کو حکومت پاکستان کی حمایت سے پوری دنیا بھر کو آگاہ کریں گے

امرتسر:ہندوستان اور افغانستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورموں پر دہشت گردی کے مسئلے پر ہم آہنگ و ہم خیال رہیں گے اور دنیا بھر میں پاکستان حکومت کی دہشت گردی کی حمایت والی پالیسی کو بے نقاب کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے یہ فیصلہ امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے الگ ملاقات میں کیا۔ مسٹر غنی کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے امرتسر آئے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں امن سلامتی اور خوشحالی کے موضوع پر مبنی اس کانفرنس میں دہشت گردی، علاقائی روابط خاص طور سے چابہار پروجیکٹ اور سرمایہ کاری اہم موضوع ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے باہمی اقتصادی تعاون اور اسٹریٹجک روابط بڑھانے کے مقصد سے حال ہی میں کئے گئے فیصلوں کا جائزہ لیا اور ان میں ہونے پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا۔ سوروپ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا اور سرحدپار دہشت گردی کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا جس سے ہندستان اور افغانستان دونوں ممالک متاثر ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی فورموں پر تال میل اور تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔ مسٹر مودی اور مسٹر غنی نے افغانستان میں تکنیکی مہارت ، ہنر مندی کے فروغ ، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، اور ایکفضائی راہداری کے قیام اور دو طرفہ کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر کی اضافی امداد پر عمل آوری پر بھی اتفاق کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi afghanistan president ashraf ghani talk cross border terrorism in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply