ہندوستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں افغانستان کے ساتھ ہے اور رہے گا: نریندرمودی

نئی دہلی/کابل:وزیراعظم نریندرمودی نے دہشت گردی کے خلاف افغانستان کی لڑائی اور امن وترقی کی کوششوں میں اس کے ساتھ ہندوستان کی یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے افغانستان کو ایک قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے افغانستان کو بیرونی طاقتوں کے ذریعہ چیلنج کیا جارہا ہے اور تشدد برپا کیا جارہا ہے اس سے ہندوستان کو کافی تکلیف ہے۔
مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کابل میں دوبارہ بحال کیے جانے والے قدیم دور کے صدارتی محل تزئین کے بعد اس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے تبصرے میں کہا کہ وہ افغانستان کے عوام کو یقین دلاناچاہتے ہیںکہ ایک خوشحال افغانستان کی تعمیر اور آپ کے سماج میں امن وسلامتی اور استحکام لانے میں ہندوستان کے سوا سو کروڑ عوام آپ کے ساتھ ہوں گے۔
افغانستان کے ساتھ ہماری شراکت داری اور دوستی اٹوٹ ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ قصر ستوری کا افتتاح جدید افغانستان کی بنیاد کو مستحکم کرنے میں دونوں ملکوں کے مشترکہ عزم کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ مسٹر مودی نے مزید کہا کہ ”ہندوستان۔افغانستان۔ایران ٹرانزٹ کوریڈور معاہدہ، جس پر ہم نے اس سال مئی میں دستخط کئے ہیں۔ ہماری شراکت داری کی ایک اور مثال ہے۔“

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi afghan president ashraf ghani jointly inaugurate renovated stor palace in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply