وزیر اعظم نریندر مودی کا بجٹ اجلاس کی کامیابی پر اظہار اطمینان

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بجٹ اجلاس کی کامیابی پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ یہ اجلاس بہت بامعنی اور مفید و سودمندرہا ہے۔ وزیر اعظم نے پارٹی اراکین سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقو ں میںعوام کے ہر طبقہ سے رابطہ قائم کریں اور مرکزی حکومت کی غریبوں کے بہبود کی پالیسیوں، پروگراموں اور منصوبوں اور ان کی حصولیابیوں کا سہرا لیں۔
مسٹر مودی نے یہاں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی ہفت روزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میں این ڈی اے ار بی جے پی کے حق میں ماحول سازگار ہے۔ مسٹر مودی نے آ ج اپنی مختصر تقریر میں کہا کہ 2014 میں لوگوں نے ہمیں امید اور امنگوں کے ساتھ منتخب کیا تھا کہ شاید ہم کچھ کرسکیں گے۔ اور آج تین سال کے اقتدار کے بعد لوگوں کی امیدیں اور امنگیں اعتماد اور یقین میں تبدیل ہوچکی ہیں کہ یہ کچھ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب سے پہلے کی حکومتیں غریبی ہٹاو کا نعرہ لگاتی رہی ہیں لیکن وہ نعرے سے آگے نہیں بڑھیں ۔
لیکن اس حکومت کے کام کاج سے لوگوں کو محسوس ہورہا ہے غریبی کو ہٹانے کے لئے حقیقی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکومت کی تمام حصولیابیاں خواہ وہ جن دھن اکاونٹ ہو یا فصل بیمہ اسکیم اور زرعی آبپاشی اسکیم،ان سب سے غریبوں، کسانوں اور دلتوں و قبائلیوں اور طلبہ اور خواتین کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہی حکومت کے زمینی سطح کے نمائندے ہیں۔ وہ ہر طبقہ کے لوگوں کے اجلاس منعقد کریں تاکہ جو لوگ ابھی تک حکومت کی بہبودی اسکیموں کا فائدہ نہیں اٹھاسکے ہیں وہ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے بہت کچھ کیا ہے اور ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راستہ طویل ہے اور بہت دور تک جانا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm narendra modi addresses mps expresses satisfaction in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply