وزیر اعظم نریندر مودی کی اہلیہ یشودا بین سڑک حادثہ میں زخمی

دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی اہلیہ یشودا بین ایک سڑک حادثہ مین زخمی ہوگئیں۔ راجستھان پولس کے مطابق یہ حادثہ راجستھا ن میں کوٹہ چتوڑ شاہراہ پر پیش آیا جس میں وزیر اعظم کی اہلیہ کے سر میں چوٹیں آئی ہیں جبکہ اسی حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
یشودا بین کو راجستھان کے شہر چتوڑ گڑھ کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔موصول ذرائع کے مطابق یشودا بین کی حالت مستحکم ہے اور سڑک حادثہ کے بعد وہ پولس کے ساتھ چل کر دوسری گاڑی میں بیٹھیں اور وہ گاڑی انہیں اسپتال لے گئی۔
یشودا بین منگل کے روزگجرات کے اونجھا کے قریب مہسانہ سے اپنے بھتیجے جے دیو کی بارات میں ایک شادی میں شرکت کے لیے اٹرو قصبہ کے ایک پرائیویٹ ریزارٹ پہنچی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modis wife injured in accident in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply