گائے کاتحفظ اور خدمت کی جائے سیاست نہیں:اکھلیش یادو

لکھنؤ:حال ہی میں گؤ رکشکوں کے ہاتھوں دلتوں کو بری طرح زدو کوب کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی کےگؤ رکشکوں کے خلاف بیان کے درمیان اترپردیش کے وزیراعلی اکھیلش یادو نے پیر کے روز کہا کہ گائے کے تحفظ کے معاملہ پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
مسٹر یادو نے یہاں کابینہ کی میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا کہ گائے کی سیوا (خدمت) کرنی چاہئے۔ اس پرسیاست نہیں ہونی چاہئے۔ مرکزی سرکار کے پاس کوئی موضوع نہیں ہے۔ ترقی کے معاملہ سے لوگوں کا دھیان ہٹاکر گائے کے تحفظ کی سیاست کی جارہی ہے اس سے غریبوں کا بھلا ہونے والا نہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ملک میں ترقی پر بحث ہونی چاہیے۔
بی جے پی ہر روز نیا شگوفہ چھوڑتی رہتی ہے ترقی کے نام پر بی جے پی کوئی کام نہیں کرپاتی ہے اس لئے وہ ترقی کے بجائے دوسرے معاملوں کو ہوا دے رہی ہے۔ مسٹریادو نے کہا کہ مرکزی سرکار اترپردیش میں ہورہے ترقیاتی کاموں میں تعاون کرنے کے بجائے ملک کو اہم معاملوں سے بھٹکاکر گائے کے تحفظ کی سیاست کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی سرکار نے اپنے وسائل سے کسانوں کی مدد کی ہے۔ ژالہ باری سے ہونے والے نقصان پر کسانوں کو معاوضہ دیا۔ ریاست میں سب سے بڑا ایکسپریس وے بنایا جارہا ہے۔اس سے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہوگا اور اپنا سامان ملک کے بڑے بازاروں میں لاکر فروخت کرسکیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ایکسپریس وے کی مدد سے ڈیری کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ ریاست میں 10 لاکھ لیٹر دودھ کی پیداوار مزید بڑھے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modis statement against gau rakshaks came late akhilesh yadav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply