کانگریس نے وزیر اعظم کے یوم آزادی خطاب کو مایوس کن قرار دیا

نئی دہلی:کانگریس نے ملک کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم کے نام خطاب کو نہایت مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر مودی نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں نبھانے میں وہ پوری طرح ناکام رہے ہیں۔ کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے گورکھپورسانحہ کا دیگر سانحوں کے ساتھ ذکر کرکے مرنے والے بچوں کے اہل خانہ کی توہین کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے ہر سال دو کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن کام دینے کے بجائے لاکھوں نوکریاں چلی گئیں ،خاص طورسے غیر منظم شعبہ میں۔ اس سے غریب لوگوں کا زندگی اور دشوار ہو گئی ہے، اتنا ہی نہیں نوٹوں کی منسوخی سے بھی لاکھوں لوگوں نے روزگار سے ہاتھ دھویا۔ مسٹر مودی نے بدعنوانی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک وہ لوک پال نہیں بنا سکے اور اطلاعات کے حق کی طرح انسداد بدعنوانی قانون کو بھی کمزور کر دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modis speech most disappointinga congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply