وزیر اعظم مودی کا طیارہ پاکستانی ہوائی پٹی استعمال نہیں کرے گا، براستہ ا یران و عمان بشکیک جائیں گے

نئی دہلی: ہندوستان نے کرغستان کے شہر بشکیک میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے کوپاکستان کے اوپر سے پرواز کرنے کی حکومت پاکستان سے اجاز ت مل جانے کے باوجود پاکستانی ہوائی پٹی استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کا طیارہ پاکستان کے اوپر سے پرواز نہیں کرے گا۔

بشکیک جانے کے لیے وزیر اعظم کے طیارے کے روٹ سے متعلق معلوم کیے جانے پر حکومت ہند نے وی وی آئی پی طیارے کے بشکیک جانے کے لیے دو راستوں کا انتخاب کیا تھا ۔جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب وزیر اعظم کا طیارہ عمان، ایران اور وسطی ایشیائی مالک کے اوپر سے ہوتا ہوا بشکیک جائے گا۔قبل ازیں پاکستان نے اصولی طور پر ہندوستان کی یہ درخواست منظور کر لی تھی جکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے کو بشکیک جانے کے لیے اس کی فضائی پٹی استعمال کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی جائے۔

بشکیک میں ہونے والی ایس سی او کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی شرکت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پلوامہ فدائی حملے کے بعد 26فروری کو ہندوستانی فضائیہ کی بالا کوٹ میں جوابی کارروائی کے بعد پاکستان نے ہندوستان آنے جانے والی پروازوں کے لیے اپنی ہوائی پٹی بند کردی تھی جس کے باعث ہزاروں مسافرپروازوںکی منسوخی، تاخیر اور ٹکٹوں کے نرخ میں زبردست اضافہ سے پریشان ہوگئے اور ابھی تک ہیں اور ہوائی پٹی بند رکھنے کی میعاد میں15جون تک توسیع کے باعث مزید چند روز پریشان رہیں گے۔

اس سے قبل پاکستان مائی میں اس وقت کی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بشکیک میں ایس سی او وزراءخارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے ان کے طیارے کو اپنی فضائی پتی سے گذرنے کی اجازت دے کر ان کا کافی وقت بچایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modis plane will not use pakistan airspace will fly bishkek via oman for sco summit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.