ملک میں عقیدے،مذہب اور لووجہاد کے نام پر تشدد برپا کیا جارہا ہے: شرد یادو

نئی دہلی: جنتا دل (یونائٹیڈ) کے سینئر لیڈر شرد یادو نے آج کہا کہ ملک میں آستھا، مذہب، فرقہ اور لوجہاد کے نام پر تشدد کو ہوا دیا جا رہا ہے جس سے ملک کی ثقافتی رنگارنگی کی مخصوص شناخت خطرے میں پڑتی جا رہی ہے۔ مسٹر شرد یادو نے یہاں ‘مشترکہ ورثٹ بچاؤ’ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ سماجی ہم آہنگی کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا سماجی ہم آہنگی چاہنے والے لوگوں کو عدم تشدد کے طریقے سے جواب دینا چاہیے۔ عدم تشدد بہادروں کا ہتھیار ہے اور مخالفت کے لئے اسی کا استعمال کیا جانا چاہیے ۔ مسٹر شرد یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مذہب اور آستھا کے نام پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا ، یہ اچھی بات ہے لیکن وہ جو کہتے ہیں، وہ حقیقت میںہوتا نظر نہیں آتا۔ جہاں جہاں ان کی پارٹی بی جے پی کی حکومتیں ہیں، وہاں بھی یہ پیغام دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے گجرات میں اور سہارنپور، نوئیڈا، الور اور اؤنا میں گزشتہ دنوں ہونے والے پرتشدد واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ باہمی ہم آہنگی ٹوٹنے سے یقین ختم ہو رہا ہے اور خونی ہجوم لوگوں کو گھیر کر پیٹ پیت کر مار رہا ہے ۔
آر ایس ایس پر راست حملہ کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس پر الزام لگایا کہ وہ ملک کے ہر ادارے میں اپنے لوگوں کو بھر رہی ہے کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ آر ایس ایس کو اس بات کا پورا علم ہے کہ وہ اپنے نظریات کی بنیاد پر ملک میں انتخابات نہیں جیت سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے ہر ادارے میں اپنے لوگوں کو بھرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔انہوں نے یہی بھی الزام لگایا کہ حکومت نے کسانوں کی حالت زار کی طرف سے اپنی ا?نکھیں موند رکھی ہیں۔ ”کارپوریٹ گھرانوں کی مدد کی جارہی ہے اور کسانوں کو ا س سے محروم رکھا جارہا ہے۔ وزیرخزانہ ارون جیٹلی کہتے ہیں کہ قرض معاف کرنا ان کی حکومت کی پالیسی نہیں ہے۔ان کے لئے کسانوں کا مرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔“ وزیراعظم نریندر مودی کے ”میک ان انڈیا“ کو ناکام بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی جی نے تو میک ان انڈیا دیا لیکن زیادہ تر چیزیں میڈ ان چائنا ہی ہے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ میک ان انڈیا ناکام ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ اصل متحدہ جنتا دل مسٹر شرد یادو کے ساتھ ہے اور جو نتیش کمار کے پاس ہے وہ بی جے پی (یو) ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modis make in india has failed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply