مودی کے غیر ملکی دوروں سے ملک کو کوئی فائدہ ہوتا نہیں دکھائی دے رہا:کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے غیر ملکی دوروں کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر آج حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسلسل دورے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔ کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے یہاں کہا کہ مسٹر مودی مسلسل غیرملکی دورے پر ہیں لیکن ان کے دورے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کے غیر ملکی دوروں کا فی الحال کوئی فائدہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
مسٹر ماکن نے کہا کہ وزیر اعظم اب تک پانچ درجن سے زیادہ بیرونی ملکوں کے دورے کرچکے ہیں لیکن ان دوروں سے ملک کے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ صرف ٹیلی ویژ ن چینلوں پر مودی مودی کے نعروں کے ساتھ وزیر اعظم کے غیر ملکی دورے کو دکھایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ مسٹر مودی فی الحال اسرائیل اور جرمنی کے دورے پر ہیں۔ا س سے قبل وہ امریکہ کے دورے پر گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modis foreign tours not benefited india congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply