وزیر اعظم نے اگنی۔ 5 کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اگنی۔V کو کامیابی کے ساتھ داغے جانے پر ڈی آر ڈی او اور اس کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ اگنی۔
V کو کامیابی کےساتھ داغے جانے کے عمل نے ہر ہندوستانی کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے۔ اس سے ہمارے حکمتی دفاع کو زبردست طاقت اور استحکام حاصل ہوگا۔ اگنی۔
V کو کامیابی کے ساتھ داغے جانے کا تجربہ ڈی آر ڈی او اور اس کے سائنسدانوں کی زبردست محنت اور جانفشانیوں کانتیجہ ہے۔ میں انہیں اس زبردست کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply