ہندوستان نے وزیر اعظم مودی کی جانب سے عمران خان کو مکتوب ارسال کرنے کی تصدیق کی

نئی دہلی: ہندوستان نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو ایک مکتوب ارسال کر کے انہیں مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کے نام مکتوب میں مسٹر مودی نے خاص طور پر کہا کہ ہندستان پاکستان کے ساتھ پر امن پڑوسیوں جیسا تعلق رکھنے کا پابند عہد ہے۔

وزیر اعظم نے دہشت گردی سے پاک جنوب ایشیا کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ تعمیری اور بامعنی مذاکرات چاہتا ہے۔وزیر اعظم نے دہشت گردی سے پاک جنو ب ایشیا کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

تاہم اعلیٰ حکومتی ذرائع نے کہا کہ مسٹر مودی کے ارسال کردہ مکتوب میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کسی نئی تجویز کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

ہندوستان کی جانب سے یہ ردعمل فوری طور پر پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس دعوے کے جواب میں آیا ہے جس میں شاہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کو ایک مکتوب ارسال کر کے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi writes to letter pakistan pm imran khan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply