مودی نے نواز شریف کو ٹیلی فونی گفتگو میں جلد صحتیابی کی دعا دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستان ہم منصب میاں محمد نواز شریف کو تیزی سے رو بصحت ہونے کی اس وقت دعا دی جب نواز شریف نے پیر کی شب ہارٹ سرجری سے پہلے لندن سے انہیں فون کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹوئیٹ کیا ”وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر اعظم نواز شریف کی پیر کی شب اس وقت ایک ٹیلی فونی کال موصول ہوئی جب پاکستانی وزیر اعظم کو سرجری کے لیے لے جایا جارہا تھا۔
مودی نے ان کی جلد شفایابی کی دعا کی“۔پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آج(30مئی) کی شب میں فون کیا اور اپنی ہارٹ سرجری کے موقع پر ان کو نیک خواہشات پیش کرنے اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مودی نے دو روز قبل ٹوئیٹ کر کے نوازشریف کو دل کاآپریشن کرانے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

Title: pm modi wishes sharif speedy recovery | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply