یوم اساتذہ پر وزیر اعظم نریندرمودی کا رادھا کرشنن کو خراج عقیدت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ٹیچر ڈے کے موقع پر سابق صدر ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ معاشرے کو بدلنے میں اساتذہ کا اہم کردار ہے۔ وزیر اعظم نے الگ الگ ٹویٹ میں کہا، ”آئیے ہم سب اگلے پانچ برسوں کو‘تبدیلی کے لئے تعلیم یافتہ اور بااختیار بنانے کے لئے تعلیم اور قیادت کے لئے سیکھنے پر وقف کریں“۔ مسٹر مودی نے کہا، ”نئے ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اساتذہ کا اہم کردار ہے“۔ انہوں نے ڈاکٹر رادھا کرشنن کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین استاد اور سیاستداں تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi wishes nation on teachers day pays tribute to dr radhakrishnan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply