وزیر اعظم مودی کا بابو جگ جیون رام کوزبردست خراج عقیدت

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے بابو جی سے معروف ملک کے سابق وزئر دفاع اور نائب وزیر اعظم بابو جگ جیون رام کے یوم پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اپنے خراج عقیدت میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بابو جگ جیون رام کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر ہم بابو جگ جیون رام کو یاد کرتے ہیں۔
ہندستان کے لئے ان کی خدمات اور دبے کچلوں اور سماج میں حاشیہ پر زندگی بسر کرنے والوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے ان کی جدو جہد سے ہمیں ہمیشہ حوصلہ ملتا ہے۔نائب صدر حامد انصاری بدھ کو علی الصباح سمتا استھل جا کر بابو جی کی یادگار پر حاضری دی۔
ان کے ہمراہ جگ جیون رام کی بیٹی و سابق لوک سبھا اسپیکر میراکمار اور مرکزی وزراءرام داس اتھوالے اور وجے سامپلا بھی تھے۔بابو جی کا ملک میںیوم پیدائش ’سمتا دوس ‘ کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi vp hamid ansari remember the dalit leader in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply