دنیا کو آفات سے بچانے کے لیے عالمی سطح پر باہمی تعاون اشد ضروری: نریندر مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ آباد و علاقوں کو تیزی سے شہروں میں بدلنے کا عمل آفات کے خدشات کو جنم تو دے رہا ہے لیکن ٹھوس پالیسیوں، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون اور لوگوں میں اس محاذ پر بیداری لا کر ہم اس سے بھی بڑ ے چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور دنیا کو آفات سے محفوظ بنانے کی سمت میں اہم کام کر سکتے ہیں۔
مسٹر مودی نے آفات کے خطرے میں کمی لانے سے متعلق ایشیائی ممالک کی ساتویں وزارتی کانفرنس میں یہاں اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہندستان 2015 میں جاپان میں اس بارے میں اپنائے گئے فریم ورک کو لاگو کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔ ہندستان کسی بھی آفت کی گھڑی میں اپنے پڑوسیوں اور دیگر ممالک کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کام کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے. انہوں نے آفات کے خطرے کو کم کرنے کے لئے ایک دس نکاتی ایجنڈا بھی کانفرنس میں رکھا۔ تین دن تک چلنے والی اس کانفرنس میں مسٹر مودی نے کہا کہ آباد علاقوں کو تیزی سے شہریانے کا عمل آفات کے خدشات کو جنم دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں یہ خطرہ زیادہ ہے۔ آفات سے ہونے والے خطرات کو کم کرنے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ممالک کے درمیان وسیع تعاون کو انہوں نے بے حد ضروری قرار دیا. انہوں نے کہا کہ تمام ممالک ٹیکنالوجی اور اپنی مہارت کو دوسرے ممالک کے ساتھ بانٹ کران خطرات کو کم کر سکتے ہیں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے کام کو آسان بنا سکتے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ آفات کے خطرے سے نمٹنے کے لئے ٹھوس پالیسیاں اور منصوبے بنانے ہوں گے اور انہیں شہر بساتے وقت اہم منصوبہ بندی میں شامل کرنا ضروری ہے۔لوگوں کو تعلیم اور آگاہ بنا کر بھی اس مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔جامعہ سو فیصد وائی فائی پر مشتمل یونیورسٹی ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi urges the world community to invest in risk mapping globally in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply