زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹر لسٹ میں اپنا اندراج کرائیں:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹ دینے کے اہل لوگوں کو تلقین کی کہ ہندوستانی جمہوریت کو استحکام بخشنے کے لیے ز یادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹرز لسٹ میں اپنا اندراج کرائیں۔
قومی ووٹرز ڈے پر اپنے پیغام میں مودی نے الیکشن کمیشن کو اس کے یوم تاسیس پر بھی مبارکباد دی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کاقیام 1950میں ہندوستان کے جمہوریہ بننے سے عین ایک روز قبل آج ہی کے دن ہوا تھا اور اسی دن کو ہندوستان میں نیشنل ووٹرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi urges people to register themselves as voters in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply