کھادی محض کپڑا نہیں غریبوں کی مدد کے لیے ایک تحریک بھی ہے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے کھادی کی مہم کو تیز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھادی صرف پوشاک نہیں ہے بلکہ یہ ایک فکر اور جذبہ ہےاوراس سے غریبوں کو روزگار ملتاہے۔ مسٹر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام’من کی بات‘میں کہا کہ میں محسوس کر رہا ہوں کے ان دنوں کھادی میں لوگوں کی دلچسپی کافی بڑھی ہے اور خاص طور پر نوجوان طبقہ میں کھادی کا شوق بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھادی کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ملبوسات کی طرح کھادی کوبھی اپنایا جانا چاہئے،خواہ کھادی کی چادر ہو، رومال ہو یا پردے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 02 اکتوبر سے کھادی کی خریداری میں رعایت دی جا رہی ہے۔ کھادی کے تعلق سے اس جذبے کو مزیدحوصلہ فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اس سے غریبوں کے گھروں میں دیوالی کا دیا جلے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کھادی کے تئیں دلچسپی میں اضافہ ہونے کے باعث کھادی کے شعبے میں کارکنوں اور حکومت میں کھادی سے جڑے لوگوں میں ایک نئے طریقے سے سوچنے کی عادت پروان چڑھی ہے۔ اس کے لئے نئی ٹیکنالوجی تیار کرنے، اس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے اور شمسی ہتھ کرگھا لانے کے حوالے سے غوروفکر کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کھادی کی متعدد فیکٹریاں اور دکانیں 30 سال سے بند ہیںانہیں دوبارہ چالو کرنے کے لئے بھی غور کیا جانا چاہئے تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں۔
اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں وارانسی کے سیوا پور میں کھادی آشرم گزشتہ 26برسوں سے بند پڑا تھا لیکن اب اسے پھر چالو کیا گیا ہے۔ اسی طرح کشمیر کے پامپور میں کھادی ایوم گرام ادھوگ کیندر نے اپنے بند پڑے ٹریننگ سنٹر کو دوبارہ شروع کیا ہے اور کشمیر کے پاس تو اس شعبے کو دینے کے لئے بہت کچھ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پامپور میں کھادی ٹریننگ سنٹر کی بحالی کی وجہ سے نئی نسل کو جدید ٹکنالوجی کی مدد سے پروڈکشن ورک کرنے، بننے میں اور نئی چیزیں بنانے میں بہت مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ اب بڑے بڑے کارپوریٹ گھرانوں نے بھی دیوالی کے تہوار پر کھادی کی بنی چیزیں تحفے میں دیناشروع کر دیا ہے اور دیگر لوگ بھی تحفہ میں کھادی کی چیزیں دینے لگے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi urges nation to use khadi products in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply