مودی کے دورہ جاپان کے دوران ایٹمی معاہدہ متوقع

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے تین روزہ دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی راہیں تلاش کریں گے۔
علاوہ ازیں اس دورے کے دوران دونوں ملکوں میں ایٹمی معاہدہ بھی متوقع ہے۔ مسٹر مودی کا جاپان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ وہ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ سالانہ کانفرنس میں شامل ہوں گے۔مسٹر مودی نے دورے کے پیش نظر ایک بیان میں کہا کہ وہ ٹوکیو میں باہمی کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے راستے تلاش کرنے کے لئے ہندستان اور جاپان کے سرفہرست کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ جاپان کے ساتھ ہندوستان کی خاص سفارتی اور عالمی شراکت داری ہے۔ مسٹر مودی نے کہاکہ وہ 11 نومبر کو ٹوکیو میں وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کے دوران باہمی تعاون کا ہمہ پہلو جائزہ لینے کے لیے پرامید ہیں۔ مسٹر مودی اور مسٹر آبے 12 نومبر کو ہائی اسپیڈ ٹرین شنیانسین سے کوبے جائیں گے۔
یہ ٹرین ممبئی احمد آباد ہائی اسپیڈ ریلوے لائن پر بھی چلائی جائے گی۔ دونوں رہنما کوبے میں کاواسکی بھاری انٹرپرائز فیکٹری بھی جائیں گے جہاں ہائی اسپیڈ ٹرین بنائی جاتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi to visit japan n deal expected in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply