وزیر اعظم نریندر مودی سویڈن اور یو کے کا 5روزہ دورہ کریں گے

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز سویڈن اور یوکے کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ان دونوں ممالک کے دورے کا مقصد تجارت و سرمایہ کاری سمیت کلیدی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔
دورے کے پہلے مرحلہ میں وزیر اعظم مودی پیر کی شب اسٹاک ہوم پہنچیں گے اور منگل کو سویڈن کے دارالحکومت میں پہلے انڈو نارڈک سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
توقع ہے کہ سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم شمالی ممالک سویڈن، ناروے، فن لینڈ، ڈنمارک اور آئس لینڈ کے سربراہوں سے تجارت، سرمایہ کاری ،ماحولیات، قابل تجدید توانائی ، ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کریںگے۔
وزیر اعظم 17اپریل کی شام میں سویڈن سے یو کے روانہ ہو جائیں گے۔ بدھ کے روز وہ لندن میں دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس (چوگم) میں شرکت کریں گے۔

Title: pm modi to leave on 5 day visit to uk sweden | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply