جی۔20، آسیان و مشرقی ایشیا سربراہی کانفرنسوں میں شرکت کے لیے وزیر اعظم3ملکی دورے پر روانہ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ویت نام، چین اور لاؤس کے پورے ہفتے کے دورے پر کل روانہ ہوں گے جہاں وہ جی۔20، ہند۔ آسیان اور مشرقی ایشیا سربراہی کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔
مسٹر مودی کے دورے کے آغاز ویت نام کے دو طرفہ سفر سے ہوگا۔ پندرہ برس بعد کوئی ہندوستانی وزیر اعظم ویت نام جارہے ہیں۔ مسٹر مودی کل ہنوئی پہنچیں گے جہاں ان کو ویت نام کے نئی قیادت سے ملاقات کرنے کا موقع ملے گا جو جنوری میں انتخابات جیت کر اقتدار میں آئے ہیں۔ اس کے فورا بعد وہ چین کے ہونگ زو جائیں گے جہاں جی۔20 کا سربراہی اجلاس ہونا ہے۔ چین کی نظریں مسٹر مودی کی ویت نام دورہ پر لگی ہیں جس کے ساتھ چین کاجنوبی چین سمندر پر قبضہ پر تنازعہ ہے اور حال ہی میں بین الاقوامی ٹریبونل نے اس سمندر پر چین کے حق کو مسترد کر دیا ہے اور چین نے اپنا کنٹرول قائم رکھنے کے کیلئے فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔
ہونگ زو میں مسٹر مودی کی چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی دوطرفہ ملاقات ہوگی۔ وزارت خارجہ میں سیکرٹری (مغرب) سجاتا مہتا نے کہا کہ میزبان صدر سے ملاقات کے آداب کے ناطے ضروری ہے۔ وزیر اعظم اس کے علاوہ کچھ دیگر ممالک کے سربراہان مملکت سے بھی باہمی ملاقات کریں گے۔
وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق چین سے مسٹر مودی سات ستمبر کو دوبارہ جنوب مشرقی ایشیا واپس آئیں گے اور لاؤس کے دارالحکومت وینتائن پہنچیں گے۔آٹھ ستمبر کو صبح وہ 14 ویں ہند۔ آسیان سربراہی کانفرنس میں اور دوپہر بعد 11 ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi to leave for tour of vietnam china in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply