وزیر اعظم نریندر مودی کادورہ چین شروع،صدر شی سے کئی معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا

نئی دہلی‘ وزیر اعظم نریندر مودی باقاعدہ سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آج چین کے دور روززہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ اس اجلاس کی ، جو 27اور28اپریل کو ووہان شہر میں منعقد ہو رہا ہے، چینی صدر شی جن پینگ میزبانی کریں گے۔اس دورے کے دوران فریقین علاقائی ، بین الاقوامی اور باہمی مفادات سے وابستہ اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریںگے۔چین کے دورے پر روانگی سے پہلے وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا” میں چین کے ووہان شہر کے دورے پر جارہا ہوں۔ جہاں 27اور28اپریل کو چینی صدر شی جن پینگ کے ساتھ باقاعدہسربراہملاقات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر چین شی اور میں علاقائی اور اہم بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس باقاعددہ سبراہ ملاقات کو ڈوکلام تعطل کے بعد تعلقات میں آنے والی کھٹاس کو دور کرنے کی جانب ایک اہم کوشش کے طور پردیکھاجا رہاہے۔یہ چوٹی ملاقات جون میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)سے پہلے ہو رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi to leave for china today to attend first ever informal summit since 1988 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply