وزیر اعظم آسام میں ہندوستان کے طویل ترین پل کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی بہتی ندی پر ملک کے سب سے لمبے برج کا کل افتتاح کریں گے،جس کو آسام میں لوہت ندی پر ڈھولا۔سدیا کے درمیان تعمیر کیا گیاہے۔ لوہت ندی پر 9.15 کلومیٹر طویل تین لین کے برج کے افتتاح سے شمال مشرقی خطے میں خاص طورپر بالائی آسام اور مغربی اروناچل پردیش کے درمیان روڈ رابطے میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ برہمپتر ندی میں ملنے والی چھوٹی ندی لوہت پر یہ برج دو ہزار 56 کروڑ کی لاگت سے بنایا گیا ہے، جو آسام کے ڈھولا کو اروناچل پردیش کے سدیا کو جوڑتا ہے۔ اس برج کے بننے سے خطے میں روڈ رابطے کا ایک بڑا خلاپر ہوگا۔ اس سے پہلے برہمپترا ندی کو پار کرنے کا واحد ذریعہ فیری کا سہا را تھا اور وہ بھی صرف دن کے وقت میں ہوسکتا تھا۔
اس علاقے میں باڑ ھ کے اوقات میں ندی کو پار کرنا ممکن نہیں تھا۔ ڈھولا۔سدیا برج کے افتتاح سے بالائی آسام اور مشرقی اروناچل پردیش کے درمیان 24 گھنٹے روڈ رابطہ یقینی بن سکے گا۔ اس برج سے آسام میں قومی شاہراہ 37 پر واقع روپئی سے اروناچل پردیش میں قومی شاہراہ 52 پر واقع میکا/ روئنگ کے درمیان مسافت 165 کلومیٹر کم ہوجائے گی اور دونوں مقامات کے درمیان سفر کا وقت بھی موجودہ 6 گھنٹے سے کم ہوکر ایک گھنٹے کا رہ جائے گا، جس کے نتیجے میں روزانہ 10 لاکھ روپے کے پٹرول اور ڈیزل کی بچت ہوگی۔

Title: pm modi to inaugurate indias longest road bridge in assam tomorrow | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply