وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں وائبرینٹ گجرات عالمی سربراہ اجلاس کا افتتاح

گاندھی نگر:وزیر اعظم نریندر مودی اپنی آبائی ریاست گجرات میں اپنے وزارت اعلیٰ کے دو ر میں شروع ہوئی وائبرینٹ گجرات عالمی چوٹی کانفرنس کے اًٹھویں ورژن کا افتتاح کریں گے جس میں دو ممالک کے صدر اور اتنے ہی وزرائے اعظم کے علاوہ کئی ممالک کے وزیر اور صنعتکار شرکت کر رہے ہیں۔ 13 جنوری تک یہاں مہاتما مندر میں چلنے والے اس اجلاس میں امریکہ، روس، فرانس، جاپان، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، سنگاپور، پولینڈ، سویڈن سمیت 12 ملکوں اور آٹھ تنظیموں کی نمائندگی ہوگی۔
اس میں روس اور پولینڈ کے نائب وزیر اعظم بھی حصہ لے رہے ہیں۔اس کانفرنس میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہونے کی امید ہے اور اس میں جاپان کے ساتھ احمد آباد اور ممبئی کے درمیان مجوزہ بلٹ ٹرین کا 65 ہزار کروڑ سے زیادہ کا ایم او یو بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔ جاپان کے بھی سینئر وزیر کی قیادت میں وہاں کا وفد اس میں شرکت کر رہا ہے۔اس میں کینیا اور روانڈا کے صدر اور پرتگال اور سربیا کے وزیر اعظم بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس پروگرام میں 11 مرکزی وزیر اور کئی وزیر اعلیٰ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ہر دو سال میں ہونے والے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کا آغاز 2003 میں اس وقت کے وزیر اعلی کے طور پر مسٹر مودی نے ہی کیاتھا۔اس دوران مختلف موضوعات پر کئی سیمینار اور سیشن کا اہتمام ہوگا۔ شریک ملک، تنظیم اور ریاست اس دوران اپنے خصوصی سیمینار کا بھی اہتمام کریں گے۔
اگرچہ بہت سی تنظیمیں اور اپوزیشن پارٹی کانگریس اس پروگرام کی یہ کہہ کر مخالفت کر رہے ہیں کہ اس کانفرنس کے ذریعہ لوگوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے اور صرف غیر ضروری ا خراجات کے ذریعہ سرمایہ کاروں کی مدد کی جا رہی ہے۔ مسٹر مودی شام کو یہاں بیرون ملکوں کی تقریبا ً60 بڑی کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ گلوبل سی ای او سمٹ میں بھی حصہ لیں گے۔ اس میں توشی ہیروسوزوکی، کارل بینٹ، برٹرینڈ مارک ایلین مکیش امبانی، انل امبانی، وغیرہ گودریج، گوتم ادانی، کمار منگلم برلا، آنند مہندرا سمیت تقریبا 60 سی ای او شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور وزیر اعلی وجے روپانی بھی اس میں موجود رہیں گے۔ وزیر اعظم رات تقریباً ساڑھے دس بجے واپس نئی دہلی لوٹ جائیں گے۔ انہوں نے اپنے دو روزہ دورے کے پہلے دن یہاں کئی پروگراموں میں حصہ لیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi to inaugurate 8th vibrant gujarat summit today in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply