ملک نظام کو نئی توانائی سے بھر دیں: وزیر اعظم کی نئے آئی ایس افسروںکو تلقین

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج نوجوان آئی اے ایس افسران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تبدیلی سے گریز کرنے والی ذہنیت سے خود کو بچائیں اور ملک کے انتظامی نظام کو ’نئے ہندستان‘ کی توانائی سے بھردیں۔ اسسٹنٹ سکریٹریوں کے افتتاحی اجلاس میں 2015 کے بیج کے آئی اے ایس افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان اتنی ترقی نہیں کرسکا ہے جتنی کہ اسے کرنی چاہئے تھی۔
جن ممالک نے ہندستان کے بعد آزادی حاصل کی تھی اور ہندستان کے مقابلے ان کے پاس وسائل کی بھی کمی تھی وہ ترقی کی نئی بلندیاں چھو چکے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تبدیلی لانے کے لئے آپ کے اندر کچھ کرگزرنے کا جذبہ ہونا چاہئے ، جرات ہونی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi to ias officers boldness required to drive change in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply