وزیراعظم مودی یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک دس سالہ بچی کو بہادری کا ایوارڈ دیں گے

ہبلی: کرناٹک کے ہبلی شہر سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر لڑکی کو وزیراعظم نریندر مودی بہادری کے ایوارڈ سے سرفراز کریں گے۔ 10سالہ سیاوامنسا کھوڑے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لینے والے 25بچوں میں شامل ہے۔
سیا ‘ اپنے 4سالہ بھائی اور دیگر رشتہ کے بھائی بہنو ں کے ساتھ موسم گرما کی تعطیلات میں رشتہداروں کے گھر گھومتی پھر رہی تھی کہ ایک دن ہبلی میں اس کے چچا کے مکان میں اس کے بھائی نے بجلی کے تار کو چھولیا۔بھائی کو کیا ہوا ‘ یہ فوری طور پرسمجھنے سے پہلے اس نے اپنے بھائی کو چھونے کے بجائے اس کا شرٹ پکڑکر اسے کھینچا۔
ایک مرتبہ اس میں کامیابی کے بعد دوسری مرتبہ اس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے بھائی کو کھینچ لیا۔ اس کے بھائی کے بے ہوش ہونے کے بعد اس نے مدد کے لئے چیخ پکار کی۔ اس طرح لڑکے کو بچایا جاسکا۔ بہادری کے اس عمل کے سبب سیا کو ایوارڈ دیا جارہا ہے اور یہ اس کی مکمل طور پر مستحق ہے۔ سیا ‘ ہبلی کے سری جگت گرو گنگادھر ہائی اسکول کی 7ویں جماعت کی طالبہ ہے اور وہ ہندوستانی فوج میں شامل ہونا چاہتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi to honour 10 yr old lass from hubballi with bravery award in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply