وزیر اعظم مودی لندن میں ”بھارت کی بات سب کے ساتھ“کے عنوان سے ایک سمینار سے خطاب کریں گے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اب 18اپریل کو لند ن میں ’بھارت کی بات ،سب کے ساتھ“ کے عنان سے ایک سمینار کو خطاب کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خارجہ امور محکمہ کے انچارج وجے چوتھائی والے نے ٹوئیٹ کر کے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ لند ن میں18اپریل کو ایک انوکھا پروگرام طے کیا گیا ہے ۔
اس کا موضوع ”بھارت کی بات، سب کے ساتھ“ ہے۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ راست ٹیلی کاسٹ و نشر کرنے والا پروگرام ہوگا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق وزیر اعظم کا یہ پروگرام ایسے وقت میںرکھا گیا ہے جب لندن میں ہی 16تا20اپریل چوگم کی چوٹی کانفرنس ہونے والی ہے جس مین وزیر اعظم مودی بھی شرکت کریں گے۔

Title: pm modi to address bharat ki baat sabke satha | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply