لوک سبھا اور اسمبلیوں کے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو جتانے پر وزیر اعظم مودی کا اظہار تشکر

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کے بعد کچھ ریاستوں میں ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کی بہتر کارکردگی کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
حکومت کے ذریعہ آٹھ نومبر کو کی گئی نوٹ بندی کے اعلان کے بعد کچھ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات او رلوک سبھا ضمنی الیکشن اور مہاراشٹر او رگجرات میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں بی جے پی کی اچھی کارکردگی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے
مسٹر مودی نے کہا کہ شمال مشرق ہو یا مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ہو یا گجرات ہر جگہ ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں اس کے لئے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi thanks voters in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply