این ایس جی کی رکنیت کے لیے ہندوستان کی وکالت کرنے پر مودی نے برازیل کا شکریہ ادا کیا

پنجی(گوا):برازیل کے صدر کے دورہ ہند کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ جغرافیائی اعتبار سے الگ ہونے کے باوجود برازیل اور ہندوستان فطری شراکت دار ہیں، جو مشترکہ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی اور ترقی ، امن اور خوشحالی کی مشترکہ خواہش رکھنے کے باعث ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں ہندوستانی رکنیت کی وکالت کرنے پر برازیل کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ وہ صدر مائیکل ٹیمر کا ہندوستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیں۔ انہیں خوشی ہے کہ گوا اپنی مشترکہ ثقافتی وراثت و تہذیب کے ساتھ ان کے پہلے دورہ ہند کا حصہ بن رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے 10 سال پورے ہورہے ہیں۔ ان 10 برسوں میں دنیا بدل گئی ہے۔
ہندوستان اور برازیل کے درمیان دو فریقی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ ہم نے سبھی سطحوں پر ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال میں اضافہ کیا ہے۔ ہم نے مشترکہ طور پر یہ کوشش بھی کی ہے کہ ہم بین الاقوامی منظر نامے کو ایسی شکل دے سکیں جو ہماری مشترکہ آرزوؤں اور کوششوں میں تعاون دینے والی ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi thanks brazil for support to indias nsg bid in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply