یو پی اے حکومت نے وزیر اعظم آشیانہ اسکیم کومحض گاندھی خاندان کی تشہیر کے لیے استعمال کیا:وزیر اعظم مودی

شردی:وزیر اعظم نریندر مودی نے سابقہ متحدہ ترقیاتی اتحاد(یو پی اے) حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے صرف عوام میں گاندھی خاندان کی مقبولیت بڑھانے کے واحد مقصد سے وزیر اعظم آشیانہ اسکیم (پی ایم اے وائی) پر منصوبہ بندی اور عمل آوری کی تھی۔

انہوں نے مہاراشٹر کے شہر شردی میں سال بھر تک منائی جانے والی سائیں بابا صد سالہ تقریبات کے اختتام پر جمعہ کے روز ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد بختی سے سابقہ حکومت کی اس پراجکٹ کے تحت غریبوں کو گھروں کی دستیابی یقینی بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

واحد ہدف ایک مخصوس خاندان کی تشہیر تھا۔اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے مسٹر مودی نے یو پی اے اور اپنی قیادت میں این ڈیم اے حکومت کے دور میں غریبوں کے لیے مکانات کی فراہمی کے اعداد و شمار کا موازنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق یو پی اے کے چار سالہ دور میں اس اسکیم کے تحت 25لاکھ مکانات ہی تعمیر کیے گئے جبکہ ہماری حکومت کے چار سال کے دوران سوا کروڑ مکانات تعمیر کیے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi targets gandhi family at shirdi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply