وزیر اعظم مودی نے نیو یارک دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز نیو یار ک سٹی میں دہشت گردانہ حملہ کی، جس میںکم از کم 8افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، سخت مذمت کی۔مودی نے ٹوئیٹ کیا کہ” وہ نیویارک سٹی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اس مذموم حملہ میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں نیز ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
زخمیوں کے زخم جلد مندمل ہونے کے لیے دعا گو ہیں“۔بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے اس حملہ کے بعد فوری کارروائی کرنے کو کہا ۔ سوامی نے ٹوئیٹ کیا” نیو یارک میں اسلامی دہشت گردانہ حملہ فوری جواب د یے جانے کا متقاضی ہے۔پہلے قدم کے طور پر امریکہ اسرائیل اور ہندوستان اسلحہ، افرادی قوت اور خفیہ اطلاعات میں اشتراک کریں“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi strongly condemns new york terror attack swamy says act requires response in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply