غریبوں کو لوٹنے والوں اورکالے دھن کے خلاف میری جنگ جاری رہے گی: وزیر اعظم مودی

صاحب گنج(جھارکھنڈ): وزیر اعظم نریندر مودی نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آج کہا کہ غریبوں کو لوٹنے والوں کو ان کا پیسہ واپس کرناپڑے گا۔ مسٹر مودی نے جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں گنگا ندی پر چار لین کی پل کا سنگ بنیاد، 311 کلومیٹر طویل گووندپور-جامتاڑا-
دمکا-صاحب گنج شاہراہ کا افتتاح، صاحب گنج میں گنگا ندی پر بندرگاہ کا سنگ بنیاد، صاحب گنج ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں 90 کلو واٹ اور صدر اسپتال صاحب گنج میں 70 کلو واٹ کی شمسی توانائی یونٹ کے افتتاح سمیت دیگر پروگراموں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہکرپشن اور بلیک منی کے خلاف میری جنگ جاری رہے گی اور جنہوں نے غریبوں کو لوٹا ہے انہیں ان کا پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ اس کے لیے ایک کے بعد ایک قدم اٹھاتا رہوں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صاحب گنج کی سرزمین پر ایک ساتھ سو ترقیاتی اسکیموں کی سنگ بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ سنتھال پرگنہ کے اس علاقے میں اتنی بڑی ترقیاتی اسکیموں کی ایک ساتھ شروعات شاید آزادی کے بعد کسی ایک پروگرام میں سب سے زیادہ ہوگا، ایسا میرا یقین ہے۔ مسٹر مودی نے ترقی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہپورے سنتھال علاقے میں لوگوں کی فلاح کرنی ہے۔ مسائل حل کرنے ہیں۔ غریب سے غریب ،پسماندہ بھائی بہنوں کی زندگی میں تبدیلی لانا ہے تو ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے ترقی۔
جتنی تیزی سے سنتھال علاقے کی ترقی ہوگی اتنی شدت سے ہم لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ اور بہار کے درمیان گنگا ندی پر تعمیر ہونے والے اس پل سے دو ریاستوں کے دل آپس میں جڑیں گے۔ یہ پل نہ صرف دو ریاستوں کو جوڑے گا بلکہ ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔ اس پل کی بدولت جھارکھنڈ مشرقی ہندوستان کے ساتھ براہ راست منسلک جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi speech in sahibganj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply