دلتوں پر مظالم کا سن کر میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے:وزیر اعظم

لدھیانہ (پنجاب):وزیر اعظم نریندر مودی نے دلتوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان پر مظالم کے بارے میں سن کر سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 70سال گذر جانے کے بعد بھی ملک کے مختلف حصوں میں دلتوں اور آدی واسیوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پر کہا کہ کئی بار دلت بھائیوں کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے ہیں کہ سر شرم سے جھک جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بات پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پنجاب زرعی یونیورسٹی میں قومی ،بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کو سال2014-15 کے قومی امتیازی انعام سے سرفراز کرنے کی ایک تقریب میںکہی۔
انہوں نے ذات پات اور چھوت چھات کے خلاف آواز بلند کرنے والے گورو گوبند سنگھ جی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ سماجی اونچ نیچ کے باعث دلت بھائیوں پر مظالم کا سن کر میں شرم سے پانی پانی ہو جاتا ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیامدرا یوجنا میںمندرج فہرست ذات و قبائل، پسماندہ طبقات اور خواتین کو ترجیح دی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi slams attack on dalits in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply