وزیر اعظم کو پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے کہ انہیں کون جان سے مارڈالنا چاہتا ہے : کانگریس

نئی دہلی: کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ آنند شرما نے کہاہے کہ اس بات کو عام کیا جانا چاہئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو کن لوگوں سے جان کا خطرہ ہے ۔مسٹر شرما نے ہزار اور پانچ سو کے نوٹ غیر قانونی قرار دیے جانے کے فیصلہ پر راجیہ سبھا میں کام روکو تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کی لین دین بند کرنے کے اپنے فیصلے پر گوا کے ایک عوامی جلسے میں کہا ہے کہ کچھ لوگ انہیں جان سے مار سکتے ہیں۔
وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں اور اگر کوئی وزیر اعظم کو مارنا چاہتا ہے تو پورا ایوان اس کی مذمت کرتا ہے۔ لیکن یہ عام ہونا چاہئے کہ کون انہیں مارنا چاہتا ہے۔ مسٹر شرما نے کہا کہ گوا اور غازی پور میں وزیر اعظم نے جذباتی بیان دیا جو ایک وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے چاہئیں اور سوئٹزرلینڈ کے بینک میں کالا دھن رکھنے والوں کے نام عام کئے جانے چاہئیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر مودی نے گوا میں کہا تھا، ”میں جانتا ہوں کہ کس قسم کے اقدامات میں نے اٹھائے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ کون لوگ اب میرے خلاف ہو جائیں گے۔ ”میں وہ لوٹ رہا ہوں جو انہوں نے 70 برسوں میں جمع کئے ہیں“۔ وہ مجھے زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ وہ مجھے برباد کر دیں گے۔ انہیں جو کرنا ہے، کرنے دیجئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi should tell parliament who wants to kill him in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply