ٹو جی اسپیکٹرم فیصلہ کے بعد وزیر اعظم، وزیر مالیات ا ور بی جے پی ملک سے معافی مانگیں: کانگریس

نئی دہلی : کانگریس نے کہا ہے کہ ٹو جی اسپیکٹرم کے عدالتی فیصلہ کے بعد ،جس میں سابق وزیر مواصلات اے راجا سمیت تمام17ملزموں کو بے قصور ثابت کر کے بری کیا گیا ہے ،وزیر اعظم نریندر مودی کو کانگریس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رن دیپ سرجے والا نے کہا کہ آخر کار سچائی کی جیت ہوئی اور بی جے پی بے نقاب ہو گئی۔
ایک بات صاف ہو گئی ہے کہ ایک بڑے گھپلے میں حکومت کے اعلیٰ ترین شخصیات کے ملوث ہونے والی بات جھوٹ ثابت ہوئی اور دور دور تک اس میں صداقت نہیںتھی۔وزیر اعظم مسٹر مودی وزیر مالیات ارون جیٹلی اور بی جے پی کو ملک و قوم سے معافی مانگنا چاہیے۔

Title: pm modi should apologise to nation congress after 2g verdict | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply