بلٹ ٹرینیں جاپان کا ہندوستان کو ایک بیش قیمت تحفہ ہے: وزیر اعظم مودی

احمد آباد:وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے ملک میں ریلوے کی تاریخ کانئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ممبئی احمد آباد ’ہائی اسپیڈ ریلوے‘ منصوبے کی آج یہاں بنیاد رکھی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سب سے پہلے تو اپنے اورہندوستانی خاص طور پر گجرات و مہاراشٹر کے عوام کی جانب سے جاپان کے وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا اور پھر کہا کہ ہندوستان کو انہوں نے بلٹ ٹرینوں جیسا ”شاندار ہدیہ “ د ے کرہندوستان اور ہندوستانیوں کے تئیں اپنے جذبہ محبت و اخوت کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مسٹر آبے کو مزید شکر گذار ہیں کہ انہوں نے اس پراجکٹ کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے میں ذاتی طور پر دلچسپی لی۔اس پراجکٹ کی سنگ بنیاد تقریب احمد آباد کے سابرمتی واقع ریلوے کے ایتھلٹکس اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس میں دس ہزار سے زیادہ لوگوں کے سامنے دونوں وزرائے اعظم نے یہاں بننے والے اہم اسٹیشن ، یارڈ اور وڈودرا میں تعمیر ہونے والے ’ہائی اسپیڈ ریل ٹریک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کا سنگ بنیادرکھا۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر او پی کوہلی، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنویس، گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی اور نائب وزیر اعلی نتن پٹیل، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل، ریلوے وزیر مملکت منوج سنہا، سکریٹری خارجہ ایس جے شنکر، ریلوے بورڈ کے صدر اشونی لوکانی اور وزارت خارجہ اور ریلوے بورڈ کے اعلی حکام اور جاپانی حکومت کے وزیر موجود تھے۔
اس موقع پر مسٹر فڑنویس نے کہا کہ یہ بلٹ ٹرین منصوبے کی نہیں بلکہ نئے ہندوستان کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ اس سے گجرات اور مہاراشٹر میں لاکھوں لوگوں کوملازمت ملے گی۔ دونوں ریاستوں کی جی ڈی پی میں اضافہ ہو گا۔ مسٹر روپانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مسٹر مودی کی بصیرت کا نتیجہ ہے اس سے نہ صرف گجرات بلکہ ملک کی ترقی کرے گا۔ انہوں نے گجرات کے عوام کی طرف سے مسٹر مودی اور مسٹر آبے کا شکریہ ادا کیا۔ پورے گجرات میں بلٹ ٹرین کو لے کر بہت خوشی اور جوش و خروش کا ماحول ہے۔ تمام آمدنی والے گروپ کے لوگ جلد از جلد بلٹ ٹرین کو دیکھنے کے مشتاق ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi says bullet trains a big gift to india from japan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply