وزیر اعظم مودی نے بہار و پنجاب بس حادثہ کے ہلاک شدگان کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دیے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اور پنجاب میں گذشتہ دنوں بس حادثات میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے رشتہ داروں کو دو دو لاکھ روپے امداد ی رقم دی ہے۔ مسٹر مودی نے زخمیوں کے رشتہ داروں کو پچاس پچاس ہزار روپے دینے کابھی اعلان کیا۔
آج یہاں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ رقم وزیراعظم راحت فنڈ سے دی جائے گی۔ مسٹر مودی نے ان سڑک حادثات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا تھا۔
خیال رہے کہ 19ستمبر کو بہار کے مدھوبنی ضلع کے بینی پٹی گاوں میں بس کے تالاب میں ڈوب جانے سے تقریباً پچاس افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ امرت سر کے نزدیک مہوا گاوں میں 20ستمبر کو بس نالے میں گر جانے سے آٹھ بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi sanctions ex gratia for bihar amritsar accident victims in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply