چین پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا والہانہ استقبال،فضا ’مود ی ،مودی ‘ سے گونج اٹھی

بیجنگ: وزیر اعظم نریندر مودی چین کے دور وزہ دورے پر پہنچ چکے ہیں۔ جہاں وہ ووہان میں ہونے والی دو روزہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔گذشتہ شب دیر گئے چین کے شہرووہان پہنچنے پر ہوائی اڈے پر ہی وزیر اعظم کا زبردست استقبال کیا گیا۔ ہوائی اڈے کے باہر اور ہوٹل کے ارد گرد وزیر اعظم کا استقبال کرنے اور انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے ہندوستانی طلبا اور چین مقیم ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔یہ طلبا ہوائی اڈے کے باہر بھی اور ہوٹل پر بھی مودی مودی کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔آج وزیر اعظم چینی صدر شی جن پینگ سے ملاقات کریں گے ۔دونوں لیڈر غیر رسمی گفتگو کریں گے۔یہ پہلا موقع ہوگا جب چینی صدر کسی غیر ملکی مہمان کے ساتھ ایسی غیر رسمی ملاقات کریں گے۔مسٹر مودی کے دورہ چین کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقات کا سلسلہ ہوبیئی پرونشیل میوزیم سے شروع ہوگا ۔ اس کے بعد چینی رہنماو¿ں اور دیگر نمائندوں کےساتھ ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔ جمعہ کی شام میں مودی کی شی سے ملاقات ہوگی اور اس کے بعد دونوں لیڈران ساتھ ڈنر لیں گے۔ہفتہ کو صدر شی اپنے مہمان خصوصی مودی کو نہ صرف ایسٹ لیک کے کنارے کی سیر کرائیں گے بلکہ جھیلوں اور ندیوں کے شہر ووہان میں دونوں لیڈران ایک ساتھ کشتی بانی کرتے ہوے بھی نظر آئیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi receives warm welcome by indian community in china in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply