لوک سبھا میں وزیر اعظم کی اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے آج کانگریس صدر سونیا گاندھی اور حزب اختلاف کے دیگرلیڈروں کی نشست پر جاکر ان سے ملاقات کی۔
لوک سبھا کی کارروائی شروع ہونے سے تقریبا آٹھ منٹ پہلے ایوان میں پہنچے مسٹر مودی نے اپنی سیٹ پر بیٹھنے سے پہلے پہلی قطار میں بیٹھے اپوزیشن کے لیڈروں سے ملاقات کی۔
کالے دھن پر روک لگانے کے لئے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کا چلن بند کرنے کے اعلان کے بعد سخت مخالفت کا سامنا کرنے والے مسٹر مودی اپوزیشن کے دیگر لیڈروں سے ملتے ہوئے کانگریس صدر کے نزدیک پہنچے اور تقریبا تین منٹ ہاتھ جوڑ کر ان سے بات چیت کرتے رہے۔ اس دوران وزیر اعظم کے ساتھ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے بھی اپوزیشن کے لیڈروں سے ملاقات کی۔
اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کے بعد مسٹر مودی حزب اقتدار کی نشستوں کی طرف چلے گئے اور اگلی صف پر بیٹھے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اور دیگر رہنماؤں سے ملے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi reaches out to opposition in lok sabha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply