وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن بنچوں میں جا کر منموہن سنگھ سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا

نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران تلخیوں کو بھلاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پیش رو منموہن سنگھ نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام پر راجیہ سبھا میں مصافحہ کر کے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔
واضح رہے کہ گجرات انتخابات کے دوران وزیر اعظم نے اپنے سابق ہم منصب پر الزام لگایا تھا کہ انہوںنے گجرات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر سازش کی تھی۔
جس پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے زبردست احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وزیر اعظم سابق وزیر اعظم کی توہین کے لیے معافی مانگیں۔
راجیہ سبھا کے چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جیسے ہی ایوان کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا وزیر اعظم مودی اپوزیشن بنچوں پرگئے اور ڈاکٹر منموہن سنگھ سے بڑی گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور تھوڑی دیر تک ان سے بات کرتے رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi reaches out to manmohan singh with a warm handshake in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply