وزیر اعظم نے پارلیمنٹ سے غیر حاضر رہنے پر بی جے پی اراکین کی تنبیہ کی

PM Modi pulls up BJP MPs
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کی حاضری کی خراب صورتحال پر آج انہیں متنبہ کیا اور پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ سے دونوں ایوانوں میں مستقل حاضر رہنے اور اپنے پارلیمانی فرائض منصبی کو سنجیدگی سے نبھانے کی اپیل کی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں اکثر کورم پورا کرنے کے لئے مطلوبہ اراکین کی کمی رہتی ہے اور اس کے لئے برسراقتدار پارٹی کے اراکین کو مدعو کیا جائے گا۔
بی جے پی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں کسی کو بھی کسی وقت طلب کرسکتا ہوں اور ان کے بارے میں دریافت کرسکتا ہوں اور ان سے دونوں ایوانوں میں انجام پانے والی سرگرمیوں سے متعلق پوچھ سکتا ہوں ۔