صدر ،نائب صدر اور وزیر اعظم نے نئے سال کی مبارکباد دی

نئی دہلی:صد ر جمہوریہ رام ناتھ کوند نائب صدر وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے سال کے موقع پر پیر کے روز عوام کو مبارکباد دی اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کی دعا کی۔
مسٹر کووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ سب کو نئے سال کی نیک خواہشات۔2018ہمارے ملک کے ہر فرد اور خاندان اور ہمارے خوبصورت خطہ کے لیے خوشی ،دوستی اور غیر معمولی کامیابیوں کی نوید لائے۔ یہ وقت غور و فکرکرنے، نئے سال میں کچھ عزم اور کچھ نیا کرنے کا ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر ہم لوگوں کو باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور محبت اور خوشیاں بانٹنے کا عزم کرنا چاہئے۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیاکہ وہ نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ یہ سال سب کی زندگی میں خوشی،ترقی، کامیابی اورتندرستی لائے۔کانگیس صدر راہل گاندھی نے بھی نئے سال کے موقع پر ملک کے باشندوں کو کامیابی و کامرانیوں اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi president kovind extend new year greetings as the nation rings in 2018 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply