وزیر اعظم مودی نے رخصت پذیر نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی مدح سرائی کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ایوانوں اور ہم وطنوں کی طرف سے مسٹر انصاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی مسٹر انصاری مختلف کردار میں ملک کی خدمت کرنے سے حاصل تجربات سے آگے بھی ملک کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایوان کے چیئرمین کے طور پر مسٹر انصاری نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کی کوشش کی یہاں تک کہ اگر اس دوران کچھ موقعوں پر انہیں کچھ پریشانی محسوس ہوئی ہوگی لیکن اب انہیں اس سے نجات مل جائے گی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ خود انہوں نے اپنے بیرون ملک دوروں کے تناظر میں مسٹر انصاری کے سفارتی تجربات کا فائدہ اٹھایا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جناب حامد انصاری کے گھرانے کی عوامی زندگی کی شاندار تاریخ سو سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔واضح رہے کہ مسلسل دس سال تک ملک کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین رہنے والے مسٹر انصاری کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ اس موقع پر ارکان نے ان کی خدمات اور ایوان میں متعدد جدید پہل شروع کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تمام ارکان نے مسٹر انصاری کے صحت مند اور بہتر زندگی کی تمنا کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی اور حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد سمیت کئی ارکان نے ایک بہتر نوکر شاہ، سفارت کار، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پھر نائب صدر کے طور پر فرائض کی ادائیگی میں غیر جانبداری اور لگن کے لئے مسٹر انصاری کی تعریف کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi praises outgoing vc hamid ansari in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply