وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک کی بچیوں کے خیالات کی ستائش کی

نئی دہلی:مسٹر مودی نے اتوار کے روزریڈیو سے نشر اپنے ’من کی بات‘ پروگرام کا آغازکرناٹک کی ان تین بچیوں کے ،جنہوں نے انہیں سوچھ بھارت کے حوالے سے مکتوب ارسال کیے تھے، ذکر کے ساتھ کیا۔ ان بچیوں نے صاف ستھرا ہندوستان بنانےکی ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے مسائل کی جانب بھی خصوصی توجہ دیں۔ ان بچیوں سمیت ملک گیر پیمانے پر اسکولی بچے بچیوں نے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے اپنے خطوط کے ذریعہ اپنے من کی بات کہی اور انہیں کئی مشورے دئے ہیں جن میں انہوں نے تعلیمی نظام میں تبدیلی اور گھر کے پاس اسکول کھولنے کی بات کہی ہے۔
مسٹر مودی نے بچوں کے ان خطوط میں کافی دلچسپی ظاہر کی اور ’من کی بات‘پروگرام میں ان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بچوں میں کلاس میں پڑھنے کے بجائے قدرتی ماحول میں رہ کر سیکھنے میں زیادہ دلچسپی ہے۔انہوں نے اپنے پروگرام کا آغاز بچوں کے ان خطوط کا ذکر کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی برادری کی انسان دوست طاقتوں سے متحد ہوکر دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے 26 نومبر 2008 میں ممبئی پر حملہ بول دیا تھا. انہوں نے اس حملے میں جان گنوانے والے بہادر شہریوں اور پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو اپنی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں سکتا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ دہشت گردی نے دنیا کی انسانیت کو للکاراہے اور وہ انسان دوست طاقتوں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے لہٰذا دنیا کی تمام انسان دوست طاقتوں کو متحد ہوکر اسے شکست دینا ہوگا۔وزیر اعظم نے ہندوستانی آئین کو جمہوریت کی روح قرار دیتے ہوئے ہم وطنوں سے اس پر من و عن عمل کرنے اور اسی کی روح کے مطابق’نیا ہندوستان‘ بنانے کا اعلان کیا تاکہ سماج کے غریب، پسماندہ اور محروم طبقات کے لوگوں کے مفادات کی حفاظت کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ 1949 میں26نومبر کو ہی آئین ساز اسمبلی نے ہندوستان کے آئین کو قبول کیا تھا اور 26 جنوری 1950 کو یہ نافذ ہوا تھا۔وزیراعظم نے ’ نیو انڈیا‘ کے بعد اب ’ پوزیٹیو انڈیا‘ نعرہ دیا ہے اور لوگوں کو اس سے سوشل میڈیا پر پھیلانے کی اپیل کی ہے ۔

Title: pm modi praises karnataka girls ideas in his mann ki baat in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply