ہندوستانی سیاست کی ہر دلعزیز شخصیت مقابلہ میں نریندر مودی اول ا ور راہل گاندھی دوئم

واشنگٹن: ایک امریکی تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی ہندوستانی سیاست میں آج بھی سب سے زیادہ مقبول اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔
اس سروے میں ہندوستان کے تقریباً 2464افراد سے رائے لی گئی تھی ۔’پیو ریسرچ سینٹر‘ نام کے اس تھنک ٹینک نے اس سال21 فروری سے10مارچ کے درمیان سروے کای تھا جس میں88فیصد ووٹوں کے ساتھ نریندر مودی پہلے نمبر پر ،58فیصد ووٹوں کے ساتھ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی 58فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی57فیصد ووٹ لے کر تیسری پوزیشن پر رہیں۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال جو گذشتہ سال مقبولیت کے گراف میں ٹاپ پر تھے لڑھک کر نیچے آگئے ہیں اور اب وہ ٹاپ تھری میں بھی نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اروند کیجری والا اپنے محض زبانی جمع خرچ کے باعث عوام کے ذہنوں سے محو ہوتے جارہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi popularity grows rahul gandhi takes 2nd positionit pew survey in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply