عالمی یوم خواتین پر مودی کا ہندوستانی عورتوں کے جذبہ استقلال کو خراج تحسین

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج عورتوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ’ناری شکتی‘ کو سلام کیا۔ یہاں ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا ”میں یوم خواتین کے موقع پر عورتوں کے جذبہ استقلال اور لگن کو سلام کرتا ہوں“۔
انہوں نے مزید کہا ”مرکز کی مختلف اسکیموں کے ذریعہ عورتوں کو خودکفیل اور بااختیار بنانے اور انہیں سماجی طور سے مساوی درجہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے“۔
انہوں نے کہا”وہ خواتین سرپنچ کی کانفرنس سے خطاب کرنے اور سوچھ بھارت کے لئے کام کرنے والوں کو اعزاز دینے کے منتظر ہیں“۔ واضح رہے کہ ہر سال8مارچ کو دنیا بھر میں یوم خواتین منایا جاتا ہے۔

Title: pm modi pays tribute to women on international womens day in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply