وزیر اعظم نریندرمودی کانیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 121 ویں جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مودی نے اپنے پیغام میں کہا، ”میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی جینتی پر سلام کرتا ہوں۔
انہوں نے ہندوستان کو غلامی سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ نیتا جی ایک انتہائی متحرک اور ذہین لیڈر تھے اور جن میں کوٹ کوٹ کر خوبیاں بھری تھیں۔انہوں نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کر دی اور ان کے مفادات کو محفوظ کرنے کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں“۔
وزیر اعظم نے کہا، “مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری حکومت کو کئی دہائی قدیم مطالبے کو پورا کرنے کا موقع ملا۔ ہم نے نیتا جی سے متعلق فائلوں کوعام کیا۔ یہ تمام فائلیں ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi pays tribute to subhash chandra bose in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply