وزیر اعظم نریندر مودی نے پرم ویر چکر عبدالحمید کے وطن کی زمین کو سلام عقیدت پیش کیا

غازی پور : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اس بات کے لئے غازی پور کی سر زمین کو سلام کیا کہ اس نے پرم ویر چکر عبد الحمید جیسے مجاہد کو جنم دیا” جس نے 1965 کی جنگ میں پاکستان کو سبق سکھایا تھا“۔
یہاں پریورتن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نےریاست کے کسانوں کی کی تقدیر بدلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنڈت جواہر لعل نہرو کے یو م پیدائش کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ پنڈت جی نے پروانچل کے کسانوں کی انتہائی خستہ حالی کا جائزہ لینے کے لئے جو کمیٹی بنائی تھی اس کی فائلوں میں گم رپورٹوں کو وہ کھلوائیں گے جنہیں پنڈت جی کے انتقال کے بعد بھی کسی وزیر اعظم نے سرد خانہ سے نہیں نکالا۔
مسٹر مودی نے اسی کے ساتھ کسانوں کے کندھے کا بوجھ کم کرنے کے لئے کاشتکاری کے محاذ پر ایک ایک جامع فصلی انشورنس اسکیم سامنے لانے کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے کسانوں کے حق میں اس اعلان کے لئے اس موقع کا انتخاب اس لئے کیا کہ جو کام پنڈت کے زمانے سے ادھورا پڑا ہے اسے پورا کیا جا سکے۔
ویسے بھی اس ریاست نے ملک کو کئی وزرائے اعظم دیئے ہیں میں ان میں گیارہواں ہوں۔مسٹرمودی نے کہا کہ میں تو ملک کی غریب عوام کے لئے بدعنوانی کے خلاف لڑائی لڑ رہا ہوں جبکہ کانگریس نے اپنی کرسی بچانے کے لئے سیدھے سادھے لوگوں کو جیل میں ٹھوس دیا تھا۔
اخبارات پر تالے جڑ دیے گئے تھے. ایڈیٹروں کو قیدی بنا لیا گیا تھا۔کیا یہ سب کارروائی کرپشن ختم کرنے کے لئے تھی! نہیں، الہ آباد ہائی کورٹ نے مسز گاندھی کے خلاف فیصلہ کیا سنایا ، انہوں نے تو پورے ملک کو 19 ماہ کے لئے جیل میں تبدیل کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi pays tribute to martyr abdul hamid in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply