وزیر اعظم مودی نے چنئی پہنچ کر کروناندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

چنئی: وزیر اعظم نریندر مودی ڈی ایم کے کے سربراہ اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ کروناندھی کے، جن کا منگل کی شام میں انتقال ہو گیا، آخری دیدار اور آخری رسوم میں شرکت کے لیے چنئی پہنچ گئے۔

انہوں نے راجا جی ہال پہنچ کر ڈی ایم کے سربراہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اور ان کے اہل خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے خود کو ان کے غم میں برابر کا شریک بتایا۔

ان کے علاوہ ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں کے لیڈروں کی کروناندھی کے آخری دیدار اور آخری رسوم میں شرکت کرنے کے لیے چنئی پہنچنا شروع کر دیا ہے۔

واضح ہو کہ کروناندھی کو مرینا بیچ پر دفن کرنے کی مدراس ہائی کورٹ سے اجازت ملتے ہی ان کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لیے راجہ جی ہال کھول دیا گیا۔

کروناندھی کے انتقال پر سابق وزیر اعظم اٹل بہار باجپئی کی جانب سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کو سکون ملنے کی دعا کی۔سابق نائب وزیر اعظم لال کشن آڈوانی نے کروناندھی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pm modi pays last respects to kalaignar at rajaji hall in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply