وزیر اعظم نریندر مودی نے اذان کی آواز سنتے ہی تقریر درمیان میں ہی روک دی

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندرمودی نے نئی دہلی میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نئے ہیڈ کوارٹر میں اذان کی آواز آتے ہی اپنی تقریر روک دی۔
تری پورہ میں بایاں محاذ کو اقتدار سے بے دخل کر کے اپنی پارٹی کے بر سراقتدار آنے کے بعد وزیر اعظم پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے کہ قریب ہی واقع مسجد سے موذن کی صدا بلند ہوئی جسے سنتے ہی وزیر اعظم نے اپنی تقریر روک دی اور اذان ختم ہونے تک سرجھکائے کھڑے رہے۔
جب اذان مکمل ہو گئی تب وزیر اعظم نے ’بھارت ماتا کی جے“ کے نعرے کے ساتھ اپنی تقریر شروع کی۔ان کے ساتھ ہی ہیڈ کوارٹر بھی بھارت ماتا کی جے نعرے سے گونج اٹھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کسی کی عبادت میں خلل نہیں ڈالنا چاہتے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi pauses northeast victory speech in delhi for azaan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply