وزیر اعظم مودی نے ایم جے اکبر کو حج خیرسگالی مشن پر بھیجا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے حج خیرسگالی مشن پر حکومت ہند کی نمائندگی کے لئے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر کو نامزد کیا ہے۔ مسٹر ایم جے اکبر نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ” مجھے حج خیرسگالی مشن پر بھیجنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ فی الحال میں جدہ میں ہوں اور مکہ مکرمہ کے لئے جلد ہی روانہ ہونے والا ہوں”۔ حج خیرسگالی مشن کا بنیادی مقصد حج کے مبارک موقع کی مناسبت سے حکومت ہند کی جانب سے مملکت سعودی عرب اور ہندوستانی عازمین حج کو نیک خواہشات پیش کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سرکاری نمائندہ وفد ہندوستانی عازمین حج سے بات چیت کرکے ان کے خدشات اور مسائل کو سعودی حکام کے سامنے پیش کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری خیرسگالی وفد کو ہندوستانی حج مشن کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگ کرنی پڑتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi nominates m j akbar on haj goodwill mission in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply